عالمی برادری پاکستان کے ذمہ دارانہ دفاعی اقدامات کی تعریف

پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر عالمی برادری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری اشتعال انگیزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور مؤثر دفاعی اقدامات کی بھرپور حمایت کی ہے۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے بھارت کی خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے امن پسندی کے کردار کو سراہا ہے۔ یونیورسٹی ایٹ آلبانی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کرسٹوفر کلیری نے پاکستان کے مؤثر جوابی اقدام کو دفاعی لحاظ سے مکمل اور مناسب قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ممکنہ فضائی نقصانات کا درست اندازہ لگا کر مؤثر ردعمل دیا۔

سابق امریکی سفارتکار الزبتھ تھریلکیڈ نے بھی پاکستان کے کردار کو ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ بھارتی جنگی طیارے گرا کر پاکستان نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ پاکستان کے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے۔

چین کے ممتاز سیاسی تجزیہ کار ژانگ ہی چینگ نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے لیکن وہ اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا پاکستان کی عسکری اور سیاسی قوت کو تسلیم کرے اور بھارت کے جھوٹے دعوؤں سے گریز کیا جائے۔

دفاعی ماہرین نے بھی پاکستان کے دفاعی اقدامات کو نہایت ذمہ دارانہ اور مؤثر قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے گرا کر پاکستان نے نہ صرف اپنی برتری ثابت کی ہے بلکہ عالمی برادری کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ فریق ہے، جو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں