پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 348 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 318 روپے اور ڈیزل کی قیمت 353 روپے فی لیٹر تھی۔

حالیہ کمی کے بعد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں