سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

 سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور: بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک روانگی کے وقت روک دیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کے باعث امیگریشن حکام نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف بلوچستان میں ایک مقدمہ درج ہے۔ اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کے باعث انہیں ایئرپورٹ سے واپس روانہ کر دیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر بیرون ملک جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے، تاہم امیگریشن حکام کی جانب سے سفری اجازت نہ ملنے پر ان کا سفر ممکن نہ ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں