پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

پشین (اولس نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانئی بابا میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے  گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے خنائی بابا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سرگرم رہیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں