مستونگ (اپڈیٹ) –
علاقہ تیری میں لیویز فورس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
شہداء کی شناخت
نیک محمد ولد محمد حسن – قوم شاہوانی، سکنہ رودریس
مقصود احمد ولد حبیب خان – قوم دھوار، سکنہ کاریز کلان، پڑنگ آباد
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی
ہیں
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر اس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ایسے واقعات پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مستقبل محفوظ بنائیں، انسداد پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔