کوئٹہ(اولس نیوز ) بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تربیت مکمل کرنے والے 173 جوان باقاعدہ پاک فوج کا حصہ بن گئے۔
تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کرنے اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر انہیں دلی خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے دفاع کے جذبے کے تحت پاک فوج میں بھرتی ہوئے ہیں۔




