کوئٹہ (اولس نیوز): کوئٹہ چمن شاہراہ پر جنگل پیر علی بازار میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کے ایمرجنسی روم میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔




