کوئٹہ (اولس نیوز): کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے سال 2026-28 کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ تین رکنی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کے دوسرے مرحلے میں مقررہ مدت کے اندر صرف ایک پینل نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔
جس کے نتیجے میں احمد گل کاکڑ صدر، مرزا خان خلجی سینئر نائب صدر اور جنگیان عیسیٰ دشتی نائب صدر کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں کارپوریٹ کلاس کے لیے مرزا خان خلجی، سکندر خان، شہباز خان، محمد داؤد خلجی، عبدالہادی، سعد خان، نعمت اللہ، اشفاق احمد، محمد بلال مری، اجمل خان، زرق خان، محمد مدثر مہر، امین اللہ اور محمد نبیل بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوئے۔
اسی طرح ایسوسی ایٹ کلاس میں احمد گل کاکڑ، جنگیان عیسیٰ دشتی، حاجی جانان خان اچکزئی، محمد گل، عالم زیب کاسی، نثار احمد خان، ملک شفیع اللہ، ظفر اللہ خان، سید محمد عظیم، احمد شاہ خان، محمد افضل، شبیر احمد، محمد مزمل اور سید صدیق اللہ بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل شفاف اور منظم انداز میں مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا گیا۔ وزارتِ تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او) نے ٹی ڈی اے پی کوئٹہ کے نمائندے مولانا داد کو الیکشن مبصر مقرر کیا تھا، جنہوں نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔
الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالصمد اور ارکان سردار عبدالرحیم خلجی اور محمد یوسف مریانی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران کا بلامقابلہ انتخاب چیمبر کے اراکین کے درمیان اتحاد، اتفاق اور باہمی اعتماد کی مثال ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صوبے کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حل اور قانونی تجارت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026-28 مکمل، احمد گل کاکڑ صدر، مرزا خان خلجی سینئر نائب صدر اور جنگیان عیسیٰ دشتی نائب صدر منتخب




