کوئٹہ(اولس نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر محکمہ جنگلات میں ہونے والی تمام نئی بھرتیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ جنگلات میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی تمام نئی بھرتیوں کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے سامنے آنے والی صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جبکہ بھرتیوں کے عمل کو دوبارہ شفاف طریقہ کار کے تحت آگے بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔محکمہ جنگلات کی جانب سے نئی بھرتیوں کے لیے آئندہ کے طریقہ کار اور لائحہ عمل کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی جائے گی۔
نوکریوں کی مبینہ فروخت کے شواہد وزیراعلیٰ کے سامنے پیش، سردار مسعود لونی کے مستقبل کا فیصلہ باقی




