چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت اور اعتماد حاصل ہے، لہٰذا پی ٹی آئی کی طرف سے وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر بدستور برقرار رہیں گے۔
ایکس پر جاری نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر، وضاحت اور تاکید کے مقصد سے تمام متعلقہ افراد کی اطلاع اور عمل درآمد کے لیے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے کہ سہیل آفریدی بدستور وزیراعلیٰ رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی حمایت اور اعتماد حاصل ہے۔
لہٰذا وہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہیں اور بدستور اسی عہدے پر برقرار رہیں گے
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ برقرار، نوٹیفکیشن جاری



