نوکریاں بیچنے والے وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا: سرفراز بگٹی کی سخت وارننگ

کوئٹہ(اولس نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے فلور پر دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی یہ ثبوت لے کر آئے گا کہ کوئی وزیر نوکریاں بیچ رہا ہے، وہ وزیر نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے حلف اٹھانے کے پہلے دن ہی واضح کر دیا تھا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری بکنے نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ اگر کسی وزیر کے خلاف نوکریوں کی خرید و فروخت کے ٹھوس شواہد سامنے آئے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں