کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئیں، جن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا تاکہ دیگر ممکنہ مشتبہ افراد کی موجودگی کا پتا لگایا جا سکے۔ حکام کے مطابق بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتحال واضح ہوگی۔




