سریاب روڈ پر سیکیورٹی مزید سخت، 6 ہزار اہلکار تعینات
کوئٹہ( اولس نیوز) سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سریاب روڈ اور اس سے ملحقہ حساس علاقوں میں تقریباً 6 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
تعینات کیے گئے اہلکاروں میں (ایف سی) سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز شامل ہیں، جنہیں اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنا ہے