ریاست عوام کی زمینیں زبردستی نہیں خرید سکتی، اسلم رئیسانی

کوئٹہ ( اولس نیوز ) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی وزیراعلیٰ آ جائے، صوبے کے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ژوب سے گوادر تک عوام اور مقامی نمائندوں سے مشاورت کے بغیر کی جانے والی انتظامی تبدیلیاں قابلِ قبول نہیں اور وہ انہیں مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اسے جمہوری حکومت کہا جاتا ہے، لیکن عملی طور پر انہیں یہاں آمریت نظر آ رہی ہے۔ نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ ان کے دورِ حکومت میں اس نوعیت کی انتظامی تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔زمینوں کے معاملے پر انہوں نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست عوام کی مرضی کے بغیر ان کی زمینیں نہیں خرید سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی رائے اور آئینی حقوق کا احترام کیے بغیر پائیدار فیصلے ممکن نہیں، اس لیے حکومت کو مشاورت اور عوامی اعتماد کو ترجیح دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں