تیزاب پھینکنے کے واقعے کا ملزم ہمایوں شاہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

تیزاب پھینکنے کے واقعہ کے ملزم ہمایوں شاہ کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں تلاش شروع کر دی گئی۔
ملزم کو نوشکی بس سٹاپ کے قریب دیکھا گیا۔ جب پولیس نے اس سے ہتھیار ڈالنے کو کہا تو اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم مارا گیا۔
ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ 4 زندہ راؤنڈ برآمد کر لیے گئے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

کوئٹہ: ڈی آئی جی پولیس عمران شوکت کا سول ہسپتال کا ہنگامی دورہ

خاتون ڈاکٹر پر حملہ ناقابل برداشت، ملزم کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، ڈی آئی جی عمران شوکت

واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل، ملزمان کی تلاش کا دائرہ وسیع

تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی کی سخت ہدایات جاری

خاتون ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی

ملزم کو ہر صورت کر گرفتار کریں گے، واقعے میں ملوث ہر کردار کو بے نقاب کیا جائے گا، ڈی آئی جی عمران شوکت

پولیس کی متعدد ٹیمیں متحرک، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

خاتون ڈاکٹر پر حملہ پوری ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف، پولیس

ملوث ملزمان کی گرفتاری اولین ترجیح، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

ہسپتالوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈی آئی جی کوئٹہ

ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، پولیس کا دوٹوک مؤقف

خاتون ڈاکٹر کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ترجیح ہے

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

عوام میں خوف پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

ڈیآئی جی عمران شوکت نے واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کر لی

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک، ملزمان جلد گرفتار ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں