کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بلوچستان میں شعبہ صحت کے 11 منصوبوں کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 150 بستروں کے جدید ٹراما سینٹر کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: جدید ٹراما سینٹر حادثات اور ہنگامی حالات میں فوری علاج فراہم کرے گا
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بینظیر ایمبولینس سروس کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: بینظیر ایمبولینس سروس حاملہ خواتین اور زخمی مریضوں کو اسپتال پہنچائے گی
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جدید طبی آلات اور نوزائیدہ بچوں کے انکیوبیٹر پر مشتمل بلوچستان کی پہلی سرکاری ایئر ایمبولینس کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: پیپلز ایئر ایمبولینس دور دراز علاقوں سے مریضوں کی فضائی منتقلی کرے گی
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری باچا خان میموریل اسپتال کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: باچا خان میموریل اسپتال خواتین اور بچوں کو جدید علاج فراہم کرے گا
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 164 بنیادی صحت مراکز کی بحالی کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: بلوچستان کے 164 بنیادی صحت مراکز مقامی سطح پر علاج فراہم کریں گے
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سرکاری ملازمین کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: سرکاری ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کے تحت مفت علاج میسر ہوگا
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: حفاظتی ٹیکہ جات کے لیے ویکسینیٹرز اور موبائل گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بچوں کی ہنگامی طبی سہولتوں کی توسیع کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: چائلڈ لائف ایمرجنسی سروس بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بچوں کو فوری علاج فراہم کرے گی
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری محکمہ صحت بلوچستان کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: محکمہ صحت کا ڈیجیٹل نظام ملازمین اور طبی سہولتوں کی نگرانی بہتر بنائے گا
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز ویلفیئر پروگرام کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: پیپلز ویلفیئر پروگرام اسپتالوں میں ادویات اور طبی سامان کی فراہمی بہتر بنائے گا
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حاملہ خواتین کے جدید ریفرل نظام کا افتتاح کریں گے
کوئٹہ: حاملہ خواتین کا ریفرل نظام خطرناک حمل کی بروقت نشاندہی کرے گا
کوئٹہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 ضلعی اسپتالوں میں ٹی بی علاج مراکز کا افتتاح کریں گے




