محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ بلوچستان میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ / کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں اور گھپلے

کوئٹہ : محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ بلوچستان میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ : مالی سال 22-2021میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے لیے 16ارب 50کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔

کوئٹہ : آڈٹ کے دوران ایک ارب 17کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ، ذرائع حکومت

کوئٹہ : خطیر رقم کی بے ضابطگی کے علاوہ کروڑوں روپے کی سرکاری رقم کی وصولی نہیں کی گئی ،ذرائع حکومت

کوئٹہ :محکمے نے مجموعی طور پر ایک ارب 27کروڑ روپے کی وصولی نہیں کی،ذرائع حکومت

کوئٹہ : جو رقم وصول نہیں کی گئی ان میں 74کروڑ 91لاکھ روپے سرکاری ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں کاٹے جانے تھے ، ذرائع حکومت

کوئٹہ : یہ رقم ٹھیکداروں اور فرمز کو ادا کی گئی رقم سے کاٹی جانی تھی ، ذرائع حکومت

کوئٹہ : ٹھیکیداروں سے جرمانے کی مد میں 87کروڑ 42لاکھ روپے کی رقم کی وصولی نہیں کی گئی، ذرائع حکومت

کوئٹہ : آڈٹ میں محکمے میں خطیر رقم کی بے ضابطگی کی وجہ کمزور معاشی کنٹرول کو قرار دیا گیا ہے ، ذرائع حکومت

اپنا تبصرہ بھیجیں