کوہلو کے علاقے ہوسڑی سے اغوا کیے گئے قبائلی رہنما ملک شیر افضل زرکون کو قتل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ملک شیر افضل زرکون کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی رہنما کی لاش قریبی پہاڑی علاقے سے ملی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔




