خطے میں کشیدگی اور فیول کی بڑھتی قیمتوں سے زرعی شعبہ متاثر، حکومت بلوچستان کا زرعی ریلیف پیکج متعارف
بلوچستان میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
ابتدائی مرحلے میں 3102 کسانوں کے اکاؤنٹس میں سبسڈی منتقل کردی گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
آئندہ 2 سے 3 روز میں مزید 13128 کاشتکاروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبہ بھر میں 85 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ جبکہ 74 ہزار سے زائد کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

تیار گندم کی فصل رکھنے والے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فیول سبسڈی کے ذریعے تھریشر اخراجات میں کمی، کاشتکاروں پر اضافی مالی بوجھ کم ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
رجسٹریشن اور تصدیقی عمل تسلسل کے ساتھ جاری، تمام اہل چھوٹے کاشتکاروں کو مرحلہ وار سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت بلوچستان مشکل معاشی حالات میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی




