وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے لوکل گورنمنٹ یونین کونسلز کے چیئرمینز اور نمائندگان کی ملاقات
یونین کونسلز سطح پر درپیش چیلنجز اور مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی شامل، مسائل کا جامع جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے گی
کمیٹی یونین کونسلز نمائندگان کو درپیش امور کا تفصیلی تجزیہ کرکے قابل عمل سفارشات مرتب کرے گی
یونین کونسلز کے جائز مسائل کے حل کیلئے مؤثر اور قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نمائندگان کی جانب سے پیش کردہ متعدد مطالبات پر حکومت پہلے ہی پیش رفت کررہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جائے گا جو عملی طور پر پورا نہ ہوسکے، جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی




