وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے انجمن تاجران و دیگر تاجر تنظیموں کی ملاقات، کفایت شعاری اقدامات پر حکومت بلوچستان کی مکمل حمایت کا اعلان
مارکیٹس رات 8 بجے جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے پر اتفاق، حکومت بلوچستان اور تاجر تنظیموں میں مفاہمت
پاکستان سمیت پورا خطہ نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، سنجیدہ اقدامات پر قومی اتفاق رائے ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پیٹرولیم مصنوعات کے بعد توانائی بحران کے خدشات موجود ہیں، پیشگی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دنیا بھر میں مہذب اوقاتِ کار رائج ہیں، ہمیں بھی قومی مفاد میں ان اصولوں کو اپنانا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
موجودہ صورتحال میں بحیثیت قوم ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے باشعور ہونے کا عملی ثبوت دینا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
موجودہ صورتحال کا مکمل ادراک ہے، حکومت بلوچستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندگان کا اعلان




