اولس نیوز کوئٹہ: ذرائع کے مطابق ملزم اسرار احمد ولد محمد انور قوم قلندرانی کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج تھے۔ تھانہ سریاب میں قتل اور اقدام قتل کے تین مقدمات جبکہ سٹی تھانہ میں چوری کے دو مقدمات درج تھے۔ علاوہ ازیں نیو سریاب تھانے میں سنیچنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی زیرِ تفتیش تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 رمضان المبارک کو نیو سریاب کے علاقے سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل بھی ملزم کے قبضے سے برآمد ہوا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے جس میں تشدد کے نشانات کا ذکر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے خودکشی کی۔




