علاقہ کاریز نیمرغ قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے میرعبدالرحیم عرف میر سخی جان ساسولی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے ٹیوب ویل پر موجود تھے۔فائرنگ سےبلوچستان عوامی پارٹی کے سینیئر رہنماء میرسخی عبدالرحیم ولد میر عبدالغفور ساسولی سکنہ نیمرغ اور محافظ ظفرللہ ولد سعداللہ قوم ساسولی سکنہ گدر سوراب موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ دوسرا محافظ اکرام اللہ ولد نور محمد قوم ساسولی سکنہ نیمرغ شدید زخمی ہوگئے زخمی اکرام اللہ کو قلات سول ہسپتال میں ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا۔۔
قلات۔نامعلم مسلح افراد کی فائرنگ قبائلی رہنماء محافظ سمیت جان بحق۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




