وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ ( اولس نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام کی شرکت، امن و امان، افغان مہاجرین کی واپسی، حوالہ ہنڈی اور بھتہ خوری ، اسمگلنگ کے خاتمے سمیت اہم امور پر

تفصیلی بریفنگ

چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اور آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری کی اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ

بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے دو ونگز پر مشتمل تقریباً تین ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ

بلوچستان میں ایف آئی اے کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ، تمام خالی آسامیوں پر مقامی افراد کی بھرتی کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ

حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کو موثر بنانے پر اتفاق

ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

بلوچستان کے حالات سے مکمل آگاہ ہیں اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن معاونت کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

روز اول واضح کرچکے کہ ریاست کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

آج بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوتی ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

بحالی امن کے لئے وفاقی حکومت کی معاونت کو سراہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

قومی یکجہتی سے دہشت گردی کو شکست دیں گے، محسن نقوی، میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں