چمن پسنجر ٹرین 5 روز سے معطل، عید پر مسافروں کو شدید مشکلات

چمن( اولس نیوز ) چمن پسنجر ٹرین سروس گزشتہ پانچ روز سے مسلسل معطل ہے جس کے باعث عید پر گھروں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زرائع

ریلوے حکام نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو وجہ قرار دیتے ہوئے چمن ٹرین سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ زرائع

مسافروں کا کہنا ہے کہ چمن ٹرین کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے ہی بڑھا دی گئی ہیں اس کے باوجود ریلوے خسارے کا جواز پیش کر رہی ہے۔ زرائع

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے چمن ٹرین سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ زرائع

ٹرین سروس معطل ہونے کے بعد ٹوڈی اور دیگر ٹرانسپورٹ سروسز نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں جس پر مسافروں نے شدید شکایات کی ہیں۔ زرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں