نادرا کی جعلی ویب سائٹس کے بارے میں ادارے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ادارے کی جعلی ویب سائٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی دھوکے سے بچنے کے لئے نادرا کی صرف سرکاری ویب سائٹ استعمال کی جائے۔

نادرا نے ایک جعلی ویزا پورٹل کی نشاندہی کی ہے جس کا لنک یہ ہے https://www.visa.nadragov.online

ادارے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ ویب سائٹ نادرا سے کسی بھی طرح منسلک نہیں اور ممکن ہے کہ صارفین کی ذاتی معلومات اور مالیاتی ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس جعلی ویب سائٹ تک رسائی نہ کریں اور اپنی معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں۔

نادرا کا سرکاری ویزا پورٹل صرف اس لنک پر دستیاب ہے: https://visa.nadra.gov.pk/۔

نادرا نے شہریوں کو یاد دہانی کرائی کہ ادارے کی تمام خدمات ہمیشہ .gov.pk پر ختم ہونے والی سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے ہی استعمال کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں