عید تک موٹرسائیکل سواروں کو 3 لیٹر پیٹرول مفت دینے کا اعلان

کراچی (اولس نیوز ) کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے خصوصی اعلان کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ عید الفطر تک موٹرسائیکل سواروں کو 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اچانک شہر کے کسی بھی پیٹرول پمپ پر پہنچیں گے اور اس وقت موجود موٹرسائیکل سواروں کو اپنی نگرانی میں پیٹرول ڈلوائیں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بہت سے افراد ایسے ہیں جو ہزار روپے کا پیٹرول بھی مشکل سے ڈلواتے ہیں، اس لیے یہ اقدام عید کے تحفے کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں خطہ کشیدگی کا شکار ہے، اگر صورتحال طول پکڑتی ہے تو پیٹرول سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، اس لیے عوام کو بھی سادگی اختیار کرنی چاہیے۔

گورنر سندھ کے مطابق گورنر ہاؤس میں آخری عشرے کی تمام افطار تقاریب منسوخ کر دی گئی ہیں، تاہم شہریوں کے لیے امیدِ رمضان دسترخوان کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں