چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے کیس سنا۔
ژوب۔میر علی خیل روڈ منصوبے میں تبدیلی سے لاگت میں تقریباً 2.5 ارب روپے اضافے کا انکشاف۔
منصوبوں میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عدالت کا ریمارکس
عدالت نے تکنیکی و مالی مسائل کے باعث فی الحال حتمی حکم جاری کرنے سے گریز کیا۔
سپیرا راغہ روڈ منصوبے کی پیش رفت پر عدالت میں متضاد بیانات سامنے آگئے۔
منصوبے پر 95 فیصد ارتھ ورک مکمل۔ایس ڈی او
سائٹ پر کوئی نمایاں پیش رفت نظر نہیں آئی۔وکیل حمید اللہ ناصر
عدالت کی ہدایت پر حکام اور وکلا پر مشتمل وفد مشترکہ طور پر سائٹ کا دورہ کرے گا۔
وفد 26 مارچ تک دورہ اور 28 مارچ تک تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 30 مارچ 2026 تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے حکم نامے کی نقل متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔




