کوئٹہ: ڈرگ فری مہم کے تحت رائٹ وے سینٹر میں 13ویں افطاری

کوئٹہ (ویب سٹوری ) کوئٹہ میں رائٹ وے سینٹر کے زیر اہتمام 13ویں افطاری کا خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا منظر دیکھنے میں آیا۔ اس پروگرام میں وہ افراد شریک تھے جنہیں کوئٹہ کے سٹی نالہ اور مختلف کچرہ دانوں سے ریسکیو کر کے بحالی کے عمل سے گزارا گیا، جبکہ ان میں سے کئی افراد کا تعلق کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

یہ خصوصی پروگرام “ڈرگ فری کوئٹہ سٹی” مہم کے تحت پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی کی نگرانی میں گزشتہ ایک سال سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد منشیات کے عادی افراد کو نئی زندگی دینا اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔

کوئٹہ کے عوام اس کامیاب مہم پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، حاجی ولی محمد نورزئی، محکمہ سوشل ویلفیئر اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عوام کے مطابق یہ پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک امید اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد کی صورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں