کوئٹہ میں جعلی مشروبات کے خلاف بڑا ایکشن ۔۔۔۔ بڑی مقدار میں جعلی روح افزا اور جام شیریں ضبط

بریچ مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن اور اولڈ فروٹ مارکیٹ میں چھاپے، خفیہ اطلاع پر یونٹ بے نقاب، سپلائی چین کا سراغ

پشاور سے بلٹی سسٹم کے ذریعے جعلی اسٹاک کی کوئٹہ منتقلی کا انکشاف، مرکزی ذرائع تک رسائی کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع

معروف کمپنیوں کی جعلی مشروبات کو کوئٹہ شہر سمیت مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جانا تھا

عوام کی صحت اولین ترجیح، غیر معیاری و جعلی مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی
ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے حبیب اللہ خان

رمضان المبارک میں خصوصی ٹاسک، ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
ڈی جی بی ایف اے حبیب اللہ خان

رمضان المبارک میں نگرانی مزید سخت، انسپیکشن ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔
ڈی جی بی ایف اے حبیب اللہ خان

شہری مستند برانڈز خریدیں، رسید ضرور لیں اور مشکوک مصنوعات کی فوری اطلاع دیں
ڈی جی بی ایف اے حبیب اللہ خان

اپنا تبصرہ بھیجیں