محکمہ داخلہ بلوچستان، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اعلی حکام سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ
کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے مقامی اخبار اولس نیوز کے چیف ایڈیٹر اور یو ٹیوبر آغا عبید پر محکمہ ایکسائز کے اہلکار کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف غیر جانبدارانہ تحقیقات اور یوٹیوبر کو اپنے صفائی کا پورا حق فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔
بی یو جے کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین اور کابینہ ارکان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، اخبار کے چیف ایڈیٹر اور یوٹیوبر کے خلاف محکمہ ایکسائز سے متعلق ویڈیو کے بعد کار سرکار میں مداخلت اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس سے یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ مقدمہ انہیں دباؤ میں لانے کا حربہ ہے۔ بی یو جے قیادت نے صوبائی وزیر ایکسائز محمد خان لہڑی، محکمہ داخلہ بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان سے معاملے کا نوٹس لیکر شفاف تحقیقات کرانے کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ آغا عبید کو مقدمے میں اپنی صفائی اور دفاع کا پورا قانونی حق فراہم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوٹیوبر کے خلاف محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو اسےسامنے لایا جائیں۔ کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے




