ایف سی ہیڈکوارٹرخودکش حملہ کیس میں اہم پیشرفت، سہولت کار بھی افغان شہری نکلے

کوئٹہ (اولس نیوز ) فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی تحقیقات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق اس حملے میں ملوث خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کے افغانستان سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی، جبکہ اس سلسلے میں اہم مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ تفتیشی عمل کے دوران واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر یہ حملہ گزشتہ سال 24 نومبر کو کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے دوران آٹھ عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق حملے میں شامل تینوں خودکش حملہ آور افغان شہری تھے، جن کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں