کوئٹہ (اولس نیوز ) بلوچستان میں مختلف علاقوں کی اہم شاہراہیں مختلف وجوہات کی بنا پر بند ہیں، عوام کو سفری منصوبے ترتیب دیتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
روڈ اپڈیٹس درج ذیل ہیں:
- کچلاک-ژوب سیکشن (N-50): ٹریفک کے لیے کھلا
- قلات-کوئٹہ-چمن (N-25): ٹریفک کے لیے بند
- کوئٹہ-ڈیرہ اللہ یار (N-65): ٹریفک کے لیے بند
- لک پاس-تفتان (N-40): ٹریفک کے لیے بند
- قلعہ سیف اللہ-راکنی (N-70): ٹریفک کے لیے بند
سیکیورٹی اور ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بند شاہراہوں کے متبادل راستے استعمال کریں۔




