کوئٹہ ( اولس نیوز ) نئے سال کی شروعات میں بلوچستان میں خواتین اور طالبات کے لیے پنک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنک بس سروس کا مقصد خواتین اور طالبات کی روزمرہ آمد و رفت کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق صوبائی حکومت کی ترجیح ہے کہ پنک بس سروس کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے، جبکہ آئندہ مرحلے میں اس سروس کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنک بس سروس خواتین کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ نظام صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔




