کروڑوں روپے کے ٹراما سینٹر میں لاکھوں کے بورڈ پر اسپیلنگ کی غلطی، حکومت کی غفلت بے نقاب

اولس نیوز، کوئٹہ خصوصی رپورٹ

کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نیا ٹراما سینٹر تعمیر کیا گیا ہے، جس پر لاکھوں روپے کا انگریزی سائن بورڈ نصب کیا گیا۔ تاہم اس بورڈ میں ایک نہایت بنیادی غلطی موجود ہے: “TRAUMA” کے بجائے “TRAUM” لکھا گیا ہے، جو کہ مہارت کی کمی اور توجہ نہ دینے کا کھلا ثبوت ہے۔

یہ سینٹر کروڑوں اور اربوں روپے کے اخراجات سے قائم کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ہنگامی طبی سہولت فراہم کی جا سکے، لیکن بورڈ کی اس سادہ سی غلطی نے منصوبے کی پروفیشنلزم اور معیار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

عوامی حلقوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بورڈ کی املا درست نہیں ہے تو کم از کم اردو میں “ٹراما سینٹر” لکھا جاتا، تو اس میں کسی قسم کا اعتراض یا تنقید کے لیے جگہ نہ رہتی۔ یہ صورتحال حکومت کی ہلت اور منصوبہ بندی میں غفلت کی نشاندہی کرتی ہے۔

اولس نیوز کے ذریعے شہریوں کی جانب سے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں، اس بورڈ کی اصلاح کروائیں اور اس طرح کے عوامی منصوبوں میں معیار اور پروفیشنلزم یقینی بنائیں تاکہ اربوں روپے کے وسائل ضائع نہ ہوں اور عوامی اعتماد قائم رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں