خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں بڑا آپریشن متوقع
صوبہ خیبرپختونخواہ (اولس نیوز ) ہ خیبرپختونخواہ کی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف سیکیورٹی آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے وادی تیراہ کے تمام علاقہ مکینوں کو 10 جنوری 2026 تک علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں شدت پسند عناصر کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی صورتحال کو سنگین خدشات لاحق ہیں، جس کے پیش نظر آپریشن ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس آپریشن میں صوبائی حکومت کی مکمل منظوری اور رضامندی شامل ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور مقررہ مدت کے اندر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
حکام کے مطابق آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں پائیدار امن قائم کرنا اور ریاستی رٹ کو یقینی بنانا ہے۔




