کوئٹہ میں اساتذہ بھرتی اسکینڈل: اینٹی کرپشن کی کارروائی، ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر طلب

کوئٹہ (اولس نیوز ) بلوچستان کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی بھرتیوں کے اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔مبینہ کرپشن کو بے نقاب کرنے کے بعد اینٹی کرپشن بلوچستان متحرک ہو گئی اور مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی بھرتیوں میں مبینہ کرپشن کے اسکینڈل کے بعد اینٹی کرپشن نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اساتذہ کی تقرریوں کے لیے پیسے کے عوض تقرریوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔

اینٹی کرپشن نے شہباز ٹاؤن، جناح ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں نجی دفاتر اور اداروں پر چھاپے مار کر اہم ریکارڈ ضبط کیا۔

اس سلسلے میں ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ساجدہ نورین پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد کرد ۔ سی ٹی ایس پی چیرمین کوئٹہ فیصل کاکڑ کو اساتذہ بھرتی کیس میں 600 مبینہ فیل طالبات کو پاس کرنے اور اربوں روپے کرپشن کرنے کی پاداش میں اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹسسز جاری

مزید برآں دیگر محکموں اور ٹیسٹنگ سروس کے اہلکاروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بھرتیوں پر تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسکینڈل میں ملوث متعدد افسران کی گرفتاریوں کا امکان ہے اور انکوائری میں مزید شواہد بھی سامنے آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں