علی رضا کھوسہ کی معطلی کے خلاف درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ

کوئٹہ ( اولس نیوز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ کی معطلی کے خلاف دائر آئینی درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے معطلی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے علی رضا کھوسہ کی فوری بحالی کے احکامات جاری کر دیے۔

بینچ میں جسٹس نجم الدین مینگل بھی شامل تھے۔

عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ انتظامی افسر کے خلاف کارروائی میں قانونی تقاضوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور بلا جواز معطلی اختیارات کا غلط استعمال تصور ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں