کوئٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو خطرناک ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

کوئٹہ (اولس نیوز ) بجلی روڈ تھانے کی حدود میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان، سلمان اور اسواد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سبزل روڈ، سی پیک روڈ، جوائنٹ روڈ، نوا کلی سریاب روڈ، قمبرانی روڈ اور کلی دیبہ سمیت مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزمان وارداتوں کے دوران زیادہ تر 125 سی سی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں