جعلی پی سی ون اور سرکاری اسٹیمپس بنانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

کوئٹہ‌(اولس نیو ز) جعلی پی سی ون اور سرکاری اسٹیمپس بنانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

کوئٹہ میں انتظامیہ کی جانب سے جعلی پی سی ون، سرکاری اسٹیمپس اور دیگر دستاویزات تیار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بن عارف کے مطابق کارروائی مختلف پرنٹنگ پریس اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر کی گئی، جہاں سے جعلی اسٹیمپس اور سرکاری دستاویزات برآمد کی گئیں۔

انتظامیہ نے اب تک 8 دکانیں سیل کر دی ہیں، جبکہ مزید کارروائی بھی جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کچھ دکان دار رقم کے عوض جعلی آڈرز اور سرکاری اسٹیمپ تیار کر کے لوگوں کو فراہم کر رہے تھے، جس کے بعد فوری ایکشن لیا گیا۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ جعلی دستاویزات بنانے اور استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں