چاغی(اولس نیوز ) چاغی کے علاقے نوکنڈی میں گزشتہ رات فرنٹیئر کور کیمپ پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی ہے۔
تنظیم کے مطابق حملے میں ایک خاتون خودکش بمبار کو استعمال کیا گیا، جس کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں ایک خودکش دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں تمام حملہ آور مارے گئے۔ تحقیقات جاری ہیں۔




