کوئٹہ (اولس نیوز ) عدالتی حکم کے باوجود سردار اختر جان مینگل کا نام نو فلائی لسٹ سے نہ نکالنے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن پر اہم سماعت، ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ پاکستان اور ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ پیر تک افیڈیوٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگر پیر تک فیصلے پر عمل درآمد اور سردار اختر جان کا نام پیر تک نو فلائی لسٹ سے نہ نکالا گیا، عدالت سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے گی۔
اس موقع پر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ جمیل رمضان ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آج کیس کی سماعت کی
عدالتی سماعت کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے پارٹی قیادت کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے نہیں روکا جا سکتا، عدالتی احکامات کا احترام نہیں کیا جاتا تو کیا اسے جنگل کا قانون کہہ دیں
ہم عدالتوں اور عدالتوں کے باہر ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔




