کوئٹہ(اولس نیوز ) کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے۔ گزشتہ رات ہی ایک ہفتے کی معطلی کے بعد صوبے بھر میں انٹرنیٹ بحال ہوا تھا، مگر بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ سروس دوبارہ بند کر دی گئی۔
انٹرنیٹ کی بار بار بندش کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آن لائن کلاسز، بینکنگ، ای کامرس اور ڈیجیٹل میڈیا سرگرمیاں مکمل طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔
متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ مسلسل بندش نے روزگار اور تعلیم دونوں کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ شہریوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ حکومتی حکام کی جانب سے تاحال معطلی کی وجہ یا بحالی کا وقت نہیں بتایا گیا۔
ادھر مختلف مقامی تنظیموں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کو بنیادی ضرورت سمجھتے ہوئے صوبے میں خدمات کی فوری بحالی اور مستقل حل فراہم کیا جائے۔




