جنگ میں پاکستان نے بھارت کو واضح شکست دی: امریکی کمیشن

امریکی کمیشن کے مطابق یہ جنگ بھارت کے لیے شدید خفت کا باعث بنی کیونکہ جس رافیل طیارے کو ’’گیم چینجر‘‘ کہا جاتا تھا، وہ پاکستانی دفاعی نظام کے سامنے ایک لمحہ بھی نہ ٹھہر سکا۔

یہی وجہ ہے کہ بھارت نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے چین پر براہِ راست پاکستان کی مدد کا الزام لگایا، جبکہ پاکستان نے ہر الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین نے اپنے ہتھیاروں کی کامیابی دیکھ کر ان کی عالمی مارکیٹ میں تشہیر بھی کی، جس کے نتیجے میں کئی ممالک نے رافیل کی خریداری روک کر چینی جے-35 طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی۔

اس جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر خونی حملے کا الزام لگا کر فضائی کارروائی کی۔ پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دیا، اور عالمی برادری نے دیکھا کہ چند ہی گھنٹوں میں بھارت کی ’’سپر پاور‘‘ ہونے کی کہانی زمین بوس ہوگئی۔

یہ چار روزہ جنگ امریکا کی مداخلت پر جنگ بندی ہوئی، مگر اس کے باوجود امریکی کانگریس کی رپورٹ نے عالمی سطح پر یہ واضح کردیا کہ اس جنگ کا حقیقی فاتح پاکستان تھا، اور بھارت اپنی فوجی ناکامی چھپانے کے لیے آج بھی جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے۔

اس جنگ نے ثابت کیا کہ پاکستان نہ صرف اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ علاقے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں