کوئٹہ (اولس نیوز)بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے بعد مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا اس واقعے کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے حکام کے مطابق مرمت کے لیے تکنیکی ٹیمیں اور ضروری مشینری پہلے ہی مچھ پہنچ چکی ہیں، اور توقع ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیئرنس ملتے ہی مرمت کا کام آج شروع کر دیا جائے گا۔
کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ پائپ لائن کی بروقت مرمت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور کام جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ علاقے میں گیس کی فراہمی معمول پر آ سکے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیئرنس کا انتظار اور دیگر حفاظتی اقدامات مرمت کے عمل کی اہم شرط ہیں، تاکہ کسی قسم کا خطرہ نہ رہے۔




