بالی وڈ اسٹار گووندا گر پڑے یا گرایا گیا؟ اسپتال میں داخل! حالت جان کر ہوش اُڑ جائیں

ممبئی(اولس نیوز)بالی وڈ کے مشہور اداکار گووندا کو منگل کی رات دیر گئے گھر میں گرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اداکار کے وکیل اور قریبی دوست للِت بندل کے مطابق گووندہ کچھ عرصے سے طبی طور پر کمزوری محسوس کر رہے تھے۔ اسپتال منتقل کرنے سے قبل وہ تھوڑے منتشر لگ رہے تھے۔
وکیل للِت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ تمام ضروری طبی ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب رپورٹس اور نیورولوجسٹ کی رائے کا انتظار ہے تاہم ان کی حالت اب مستحکم ہے۔

ڈاکٹروں نے مکمل معائنہ کیا اور ذرائع نے تصدیق کی کہ گووندا کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ طبی ٹیم اب نیورولوجسٹ کی رائے کے بعد علاج کے اگلے مراحل کا فیصلہ کرے گی۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد کوئی اضافی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب گووندا کو گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی لائسنس شدہ ریوالور کے حادثاتی فائرنگ سے ٹانگ میں گولی لگنے کا حادثہ ہوا تھا۔ اس دوران وہ کولکتہ کے ایک شو کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
گولی لگنے سے متعلق گووندا نے بتایا تھاکہ میں صبح پانچ بجے شو کے لیے نکل رہا تھا کہ بندوق سے اچانک گولی چل پری تھی جس سے میں زخمی ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں