بی ڈی ایم اے کے نائب صدر جمال ترہ کئی کو سنگین دھمکیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں. ترجمان بی ڈی ایم اے

کوئٹہ. گزشتہ روز کوئٹہ کے ایک رہائشی کی جانب سے بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے نائب صدر جمال ترہ کئی کو ایک وائس نوٹ کے ذریعے دھمکی آمیز لہجے اور نازیبا الفاظ کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی اور پسندیدہ کوریج کرنے کی وائس بھیجی ہے وائس میں جمال ترہ کئی کو باقاعدہ متنبہ کیا جاتا ہے کہ ان ان اشخاص کی کوریج نہ کریں جو کہ صحافتی اصول اور دستور پر کھل کھلا وار ہے. بی ڈی ایم اے نے اس غیر سنجیدہ اور دھمکی آمیز وائس نوٹ پر ہنگامی میٹنگ میں وائس نوٹ اور دھمکیوں کی شدید مذمت کی
ترجمان بی ڈی ایم اے

اپنا تبصرہ بھیجیں