اختیارات نیچے منتقل کیے بغیر 27ویں ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے، ایم کیو ایم

وزیراعظم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں وزیراعظم ایم کیو ایم کو 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اعتماد میں لیں گے اور ان کے تحفظات و تجاویز پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد مقامی حکومتوں سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم پر وزیراعظم کو بریف کرے گا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم کا مطالبہ کیا جائے گا تاکہ بلدیاتی اداروں کو آئینی طور پر مزید بااختیار بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد اسمبلیوں کے انتخاب نوے دن میں کرانے اور اسمبلی کی مدت چار سال کرنے کی تجویز بھی پیش کرے گا۔

یک اہم نکتہ وفاق سے صوبوں کو ملنے والی این ایف سی کی رقم مقامی حکومتوں کو منتقل کرنے کا بھی ہوگا، تاکہ ترقیاتی فنڈز براہ راست عوامی سطح تک پہنچ سکیں۔

ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ جب تک مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور مالی خودمختاری نہیں دی جاتی، شہری مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کو مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی منظوری کی سفارش بھی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں