کوئٹہ (اولس نیوز) پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تمام ڈویژن اور اہم اضلاع میں نرسنگ کالجز کے قیام کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت نرسنگ شعبے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی معاونت سے ہر سال دو ہزار تربیت یافتہ نرسیں تیار کی جائیں گی، اجلاس میں فیصلہ
صوبے کے سرکاری نرسنگ کالجز بھی اپنے طور پر بدستور فعال رہیں گے، اجلاس میں اتفاق
بلوچستان کے نوجوانوں کو نرسنگ اور ہیلتھ کیئر کے جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نرسنگ اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دیکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
نرسنگ اور ہیلتھ کیئر کے شعبے میں بلوچستان کی نوجوانوں کے لیے باوقار اور محفوظ روزگار کے راستے کھولے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لیے تربیت، ٹیکنالوجی اور سہولیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت محکمہ صحت اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے حکام کی شرکت




