کوئٹہ ( اولس نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں چلتن گھی مل کے قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
33 سالہ غیر قانونی قبضے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایت
معاہدے کی خلاف ورزی پر نجی کمپنی سے لیز 1992 میں ختم کردی گئی تھی، سیکرٹری انڈسٹریز کی بریفنگ
لیز کے خاتمے کے بعد بھی نجی کمپنی قابض رہی ، بریفنگ
قبضہ گیروں کی جانب سے عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ میں دائر درخواستیں مسترد کردی گئیں، سیکرٹری انڈسٹریز کی بریفنگ
نجی کمپنی پر حکومت بلوچستان کے 23 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، بریفنگ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انتظامی سست روی پر سخت برہمی، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم
سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
سابق نجی کمپنی کے قابضین کے خلاف سخت کارروائی کرکے مل واہ گزار کرائی جائے، اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت




